اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: سنجے سنگھ کے قتل کے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

بریلی میں وکیل کے قتل کے ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔روزانہ بار ایسوسی ایشن کا وفد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دراصل 14 ستمبر شام پانچ بجے بار کے رکن سنجے سنگھ اپنے گاؤں ”اترچھیڑی“ واپس جارہے تھے۔تبھی سڑک حادثہ میں ان کی موت ہوگئی تاہم ا ن کی اہلیہ نے سنجے کے بھائی پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

By

Published : Sep 25, 2021, 9:46 AM IST

ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ
ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں وکیل سنجےسنگھ کے قتل کے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ساتھ طول پکڑتا جارہا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے جلد از جلد ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 ستمبر کو وکیل سنجے سنگھ سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم ان کی اہلیہ نے سنجے کے بھائی پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

اس واقعہ کے چشم دید گواہوں نے بتایا کہ گاڑی سنجے سنگھ کا بھائی سماجوادی پارٹی کے لیڈر مُدیت پرتاپ سنگھ چلا رہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں بھائیوں میں تقریبا گذشتہ بیس برسوں سے تعلقات خراب تھے۔ اور بات چیت بھی بند تھی۔ گاؤں اترچھیڑی میں ایک راشن کی دکان کے مالکانہ حق کی منتقلی کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان دشمنی تھی۔

مزید پڑھیں:

سہارنپور: خاتون کی مشتبہ موت، ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ


حالانکہ مُدیت پرتاپ سنگھ گاؤں اترچھیڑی کو چھڑکر شہر میں رہنے لگے تھے۔ لیکن اسی سال اُنہوں نے گاؤن میں وارڈ نمبر 40 سے سماجوادی کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر اپنی اہلیہ پراچی سنگھ کو انتخاب میں اتاراتھا ۔ جس کی سنجے سنگھ نے مخالفت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details