بریلی شہر میں اس سال بھی جشن عید میلاد النبی سادگی سے منائی جائے گی۔ جلوس محمدی کے جلوس و انجمن میں 30 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہوسکیں گے۔ کسی بھی جلوس میں ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال کرنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ ڈی ایم نتیش کمار اور ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے یہ فیصلہ انجمن کمیٹی اور درگاہ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مشترکہ طور پر لیا ہے۔
بریلی: جشن عید میلاد النبی اس سال بھی سادگی سے منانے کا فیصلہ
بریلی شہر میں پہلا جلوس گیارہ ربیع الاوّل کو ”انجمن اتحاد المسلمین“ کے زیراہتمام پرانے شہر میں سیلانی علاقے میں نکالا جاتا ہے، جب کہ دوسرا جلوس بارہ ربیع الاوّل کو درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربراہ حضرت مولانا سبحان رضا خان (سبحانی میاں) کی سرپرستی اور سجادہ نشین مفتی احسن رضا قادری (احسن میاں) کی قیادت میں ”انجمن خدام رسول“ کے زیر اہتمام ایک مرکزی جلوس نکالا جاتا ہے۔
بریلی: جشن عید میلاد النبی اس سال بھی سادگی سے منانے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات نہیں بدلے: راوت
- Kandhar Suicide Attack: مساجد میں خود کش بم دھماکہ کرنا یہ کیسا اسلام ہے؟
- گورنری کے میرے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک
- عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کشمیریوں کا ہاتھ نہیں: فاروق عبداللہ
میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں شاہد نوری، طاہر علوی، اورنگزیب نوری، انجمن خدام رسول کے سیکرٹری شان رضا، قاسم کشمیری، انجمن اتحاد المسلمین کے صدر امداد حسین، سیکرٹری انجم شمیم، عثمان احمد وغیرہ نے شرکت کی۔
Last Updated : Oct 19, 2021, 11:03 AM IST
TAGGED:
etv bharat urdu news