یوتھ ونگ کی ذمہ داری شہر کے مشہور نوجوان نثار پہلوان کے حوالے کی گئی ہے۔ اُنہیں بریلی امن کمیٹی میں صدر منتخب کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ بریلی امن کمیٹی شہر میں اتحاد، سماجی کام اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ پروگرام شہر کے مختلف علاقوں اور مختلف حصّوں کے مابین منعقد کیے گئے ہیں۔
خاص طور پر شہر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر، کمیٹی کے ممبران جلوس کو پُر امن طریقے سے منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جلوسوں پر پھولوں کی بارش کرنا اس کمیٹی کا خاص کام ہے۔
بریلی امن کمیٹی نے 'یوتھ ونگ' تشکیل دی عیدالفطر ہو یا عید الاضحٰی، محرم، صفر ہو یا بارہ ربیع اوّل کا مبارک موقع ہو۔ ہولی کے رنگوں کا تہوار ہو یا روشنی کا تہوار دیوالی ہو بریلی امن کمیٹی کے عہدیداران، کارکنان اور ممبران دیوالی کے موقع پر اجتماعی طور پر پروگرام بھی منعقد کراتے ہیں اور تمام مذاہب کے شہریوں کو اعزاز سے بھی نوازتے ہیں۔
بریلی امن کمیٹی نے 'یوتھ ونگ' تشکیل دی مزید پڑھیں:
اس موقع پر بریلی امن کمیٹی کے بانی اور صدر ڈاکٹر قدیر احمد نے کہا کہ کمیٹی کی تنظیم نو متعدد وجوہات کی بناء پر ضروری تھی۔ گزشتہ کئی برسوں میں، ایسے افراد کی کمیٹی میں بھی شمولیت ہو گئی تھی، جو صرف فوٹو بنانے اور اخباروں میں خبر شائع کرانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ بہت سے لوگ صرف نام کے لئے کمیٹی کے ممبر تھے۔ ایسے غیر فعال اور موقع پرست لوگوں کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔