اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع درگاہ علاؤالدین صابر پاک پیرانِ کلیری کی درگاہ کے سجادہ نشین منتخب ہونے کے بعد علی منظر اعجاز نے پہلی مرتبہ ضلع بریلی کا دورہ کیا۔
ان کے اس دورہ کا مقصد ملک کی درگاہوں میں باہمی ہم آہنگی، بھائی چارگی، اتحاد اور سالمیت کا احساس پیدا کرنا تھا۔
بریلی پہنچنے کے بعد علی منظر اعجاز نے درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خان قادری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں درگاہوں سے جڑے خدام اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ درگاہ علاؤالدین صابر پاک پیران کلیری کے سجادہ نشین نے درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین کو بھی کلیری شریف آنے کی دعوت دی۔
علی اعجاز منظر کے بریلی پہنچنے پر تحریک تحفظ سنیت ٹی ٹی ایس کے رضاکاروں نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔
میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری احسن میاں نے کلیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین حضرت علی شاہ میاں، نائب سجادہ نشین یاور شاہ میاں کی دستار بندی کرکے مبارک باد پیش کی۔