اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed Excellence Award باربرا میٹکاف، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سر سید اکسیلینس ایوارڈ کیلئے منتخب

جنوبی ایشیا اور اسلام کے موضوع کی نامور بین الاقوامی مؤرخ باربرا ڈیلی میٹکاف (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس، امریکہ میں تاریخ کی پروفیسر ایمریٹس) کو رواں سال کے سرسید ایکسیلینس انٹر نیشنل ایوارڈ اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، نئی دہلی کو سرسید اکسیلینس نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ Sir Syed Excellence Award

By

Published : Oct 1, 2022, 4:23 PM IST

باربرا میٹکاف,مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن,سر سید اکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب
باربرا میٹکاف,مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن,سر سید اکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب

علی گڑھ:برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ پر کئی گرانقدر کتابوں کی مصنفہ اور جنوبی ایشیا اور اسلام کے موضوع کی نامور بین الاقوامی مؤرخ باربرا ڈیلی میٹکاف (Barbara Dely Metcalf) (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس، امریکہ میں تاریخ کی پروفیسر ایمریٹس) کو رواں سال کے سرسید ایکسیلینس انٹر نیشنل ایوارڈ اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، نئی دہلی کو سرسید اکسیلینس نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ Barbara Metcalf And Maulana Azad Foundation Win Sir Syed Excellence Award

باربرا میٹکاف,مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن,سر سید اکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب

قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کی جانب سے اپنے بانی سرسید احمد خاں کی یاد میں اور ان کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال بین الاقوامی اور قومی سرسید ایکسیلینس ایوارڈ تفویض کئے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ایوارڈ 200000 روپے اور یشنل ایوارڈ 100000 روپے پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈ آئند ہ 17 اکتوبر کو علی گڑھ میں منعقد ہونے والی یوم سرسید یادگاری تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

باربرا میٹکاف,مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن,سر سید اکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب

سر سید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا یہ ایوارڈ سرسید مطالعات، جنوب ایشیائی مطالعات مسلم امور، ادب، قرون وسطی کی تاریخ، سماجی اصلاح، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، صحافت اور بین المذاہب مکالمے کے شعبوں میں نمایاں علمی خدمات انجام دینے والے اسکالرز یا نظیموں کو دیے جاتے ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک جیوری کی سفارش پر ایوارڈ یافتگان کے ناموں کی توثیق کی۔ جیوری میں پروفیسر اے آر قدوائی، پروفیسر علی محمد نقوی، ڈاکٹر محمد شاہد، طارق حسن اور پروفیسر ایم شافع قدوائی شامل تھے۔ بین الاقوامی سر سید ایکسیلینس ایوارڈ کے منتخب بار برا ڈیلی میٹکاف جنوبی ایشیا کی تاریخ کی ایک ماہر نام ہیں۔

باربرا میٹکاف,مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن,سر سید اکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب

بر صغیر ہند میں مسلم امور و مسائل سے ان کا ابتدائی تعارف 1970 کی دہائی میں ہوا جب انھوں نے اپنے ڈاکٹریٹ پروجیکٹ "برطانوی عہد میں اسلامی احیاء دیو بند 1900-1860" پر کام شروع کیا، جو 1982 میں "اسامک ریوائیول ان برٹس انڈیا دیوبند 1900-1860" کے عنوان سے شائع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slams Modi مودی کو پرتیکشا کی درد بھری کہانی ضرور سننی چاہیے، راہل

اپنے ریسرچ میں انھوں نے جدید ہندوستان میں غالب تاریخی رو یے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔ انھوں نے اپنی تحقیق کو روایتی مذہبی رہنماؤں کی اردو تحریروں پر مرکوز کیا اور ہندوستان کے نو آبادیانی ماضی کے بارے میں ایک ایسا تاریخی تناظر پیش کیا جس نے علماء کے بارے میں نقطہ نظر فراہم کیا۔

بار برا کی تحقیق نے ان علماء کا حقیقی رخ اور پہلو پیش کیا جنہیں "روایت پرست" یا "بنیاد پرست" کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان مذہبی اسکالرز کو بار برا نے ایک بہت زیادہ پیچیدہ فکری اورتنظیمی دنیا کا حامل قرار دیا۔

مولانا آزادا یجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) کا قیام مولانا ابوالکلام آزاد کی صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کے موقع پر مولانا آزاد کی سرگرم زندگی اور علمی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کیا گیا تھا۔ مولانا آزاد ہندوستانی سیاست کی ایک بلند پایہ شخصیت اور اعلی درجہ کے اسکالر اور اردو کے عظیم صحافی تھے۔

فاؤنڈیشن کا قیام 1989 میں خاص طور تعلیمی طور پر پسماندہ اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ ایک رضا کارانہ، غیر سیاسی، غیر منفعتی سماجی تنظیم ہے، جسے وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کی طرف سے مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور اقلیتی امور کے وزیر فاؤنڈیشن کے مجاز صدر ہوتے ہیں۔

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن معاشرے کے مالی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے مختلف کورسوں کے ہونہار طلبا کو اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔ یہ تعلیمی طور پر پسماندہ اقلیتوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی مختلف مقاصد کے لیے مالی امداد دیتا ہے جن میں اسکولوں کی تعمیر و توسیع اور گرانٹ ان ایڈ اسکیم کے تحت سائنس کمپیوٹر لیب کے آلات و فرنیچر کی خریداری شامل ہے۔

فاؤنڈیشن کے ذریعے چلائی جانے والی اسکالر شپ اسکیموں میں اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم، میرٹ کم مینس اسکالر شپ براۓ پر وفیشل وٹیکنیکل کورسز اور بیکم حضرت محل نیشنل اسکالر شپ اسکیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فاؤنڈیشن اقلیتوں کے لیے وزارت اقلیتی امور کے تحت غریب نواز روز کار اسکیم اور سیکھو اور کماؤ اسکیم کے نام سے ہنر فروغ پروگرام بھی چلاتا ہے۔Barbara Metcalf And Maulana Azad Foundation Win Sir Syed Excellence Award

ABOUT THE AUTHOR

...view details