انتظامیہ نے اتنی بڑی تعداد میں مریض ملنے سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ہے. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا زور کرونا پازیٹو افراد کی نشاندہی کرکے انہیں کورنٹائین کرنا ہے تاکہ انفیکشن کی توسیع نہ ہو سکے.
جمعرات کو یہاں پھر ایک ساتھ کافی تعداد میں کورونا مثبت کے کیسز ملنے سے سراسمیگی پھیلنی فطری ہے۔ یہ تمام افراد بیرون ریاست سے واپس لوٹ کر بارہ بنکی آئے ہیں. بتایا جا رہا ہے کہ بارہ بنکی میں بدھ کو 130 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی. یہ تمام مریض 22 علاقوں سے ملے ہیں. اس لئے کل 22 کنٹونمنٹ زون بناکر انہیں سیل کر دیا گیا ہے. ان 130 مریضوں میں 46 مریض ایسے ہیں. جو قبل میں آئے 6 مریضوں کے رابطے میں آ کر کو رونا وائرس کے مضر اثرات سے مثبت پا ئے گئے ہیں۔