ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے منعقد کی گئی عوامی سماعت کے دوران یہ واضح طور پر نظر آئی کہ خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آوازیں بلند کرنا شروع کر دیا ہے، اس عوامی سماعت میں تقریباً نصف سے زیادہ تعداد مسلم خواتین کی تھی۔
بارہ بنکی میں پی ڈی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاؤس میں ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا، یہ سماعت ہر ماہ کے تیسری بدھ کو ہوتی ہے، یوں تو اس سماعت میں کچھ نیا نہیں ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فریادی خواتین میں مسلم خواتین کی تعداد کافی تعداد زیادہ تھی۔