بارہ بنکی میں پولیس نے دو نیپالی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں اسمگلر مارفین لے جاکر نیپال میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے دونوں کے پاس سے 300 گرام مارفین، نیپالی شہری ہونے کے دستاویز، اے ٹی ایم کارڈ اور 1820 روپے برآمد کیے ہیں۔
بارہ بنکی: مارفین کے دو نیپالی اسمگلر گرفتار - دو نیپالی اسمگلر گرفتار
ریاست اتر پردیش میں ضلع بارہ بنکی پولیس نے مارفین کی اسمگلنگ کرنے والے دو نیپالی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
بارہ بنکی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ زیدپور کوتوالی حلقے کے ٹکرا گاؤں میں نیپال کے لوگ یہاں آ کر غیر قانونی طریقے سے مارفین کی اسمگلنگ کرتے تھے۔ اس اطلاع پر دو ٹیمیں تشکیل دے کر انٹلیجینس میں توسیع کی گئی۔ سنیچر کی صبح 4 بجے ویسپور تراہے پر دو موٹر سائیکل سے چار افراد آتے نظر آئے جو پولیس کو دیکھ کر واپس جانے لگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے گاڑی کے پیچھے بیٹھے نیپال کپل وستو ضلع کے مادھو آچاریہ اور معراج احمد خاں کو گرفتار کیا۔ پولیس کو ان کے قبضے سے 150-150 گرام مارفین برآمد ہوئی۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ دونوں لمبے وقفے سے یہاں سے مارفین خرید کر لے جاتے تھے اور وہاں مہنگی قیمتوں پر فروخت کرتے تھے۔ یہ دونوں ٹکرا گاؤں سے مارفین لے جاکر بلرامپور سدھارتھ نگر کے راستے بڑھنی ہوتے ہوئے نیپال جاتے تھے۔