اترپردیش کے بارہ بنکی میں پیر کے روز پولیس نے بین ضلع موبائل چوروں کے گروہ کا انکشاف کیا۔ پولیس نے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 16 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
یہ لوگ لکھنؤ، بارہ بنکی اور سیتاپور سمیت قرب و جوار کے اضلاع میں موبائل چوری کرکے سستی قیمتوں پر فروخت کردیا کرتے تھے۔
موبائل چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو: مختلف کورسز میں داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ فتحپور کوتوالی حلقے میں مسلسل موبائل چوری ہونے کی شکایت مل رہی تھی۔ اس کے پیش نظر پولیس اور سرولانس کی ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔ 6 ستمبر کو فتحپور پولیس نے دولت پور موضع حضرت پور کے وملیش اور سرینیاں گاؤں کے سورج کمار کو عزت پور گاؤں کے سرینیاں موڑ سے گرفتار کیا۔
ان کے قبضے سے 16 موبائل، 1 لیپ ٹاپ اور ایک پلسر موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں لکھنؤ، بارہ بنکی، سیتا پور اور قرب جوار کے اضلاع میں موبائیل چوری کرتے ہیں پھر انہیں سستی قیمتوں پر اپنے جاننے والوں کو فروخت کردیتے ہیں۔