اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ 19 سے ضلع باغبانی افسر سمیت دو کی موت - وکیل فرید احمد کا لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ریاست اترپردیش میں بھی کووڈ 19 خطرناک ہوتا جارہا ہے۔ کووڈ 19 کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کے اعداد و شمار میں بھی تیزی پیدا ہوگئی ہے۔ جمعہ کو ریاست کے بارہ بنکی ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی موت کووڈ 19 کی وجہ سے درج ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک ضلع کے باغبانی افسر ہیں تو دوسرے وکیل ہیں۔

بارہ بنکی : کووڈ-19 سے ضلع باغبانی افسر سمیت دو کی موت
بارہ بنکی : کووڈ-19 سے ضلع باغبانی افسر سمیت دو کی موت

By

Published : Apr 3, 2021, 12:14 PM IST

کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مزید دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کی دیر شام شہر کے رونق باغ علاقہ کے وکیل فرید احمد کا لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انہیں دو روز قبل ہسپتال میں گلے کی خراش (جکڑن) کی وجہ سے منتقل کرایا گیا تھا۔ بعد میں ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ دو روز کے علاج کے بعد جمعہ کو ان کا انتقال ہو گیا۔

دوسری جانب ضلع میں باغبانی افسر کا قلمدان دیکھ رہے مہندر سنگھ کی بھی کووڈ 19 سے موت کی خبر ہے۔ وہ لکھنؤ میں رہتے تھے اور وہاں کے ایک ہسپتال میں کورونا مثبت ہونے کے بعد انہیں ایک ہسپتال میں منتقل کرایا گیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ واضح ہو کہ بارہ بنکی ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ تک یہاں کل 221 ایکٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details