ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے تھانہ صفدر گنج علاقے میں بارات سے واپس آرہے دو بچوں کو باراتیوں کی کار نے کچل دیا۔ دونوں بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔
بارہ بنکی: شراب کے نشے میں دھت کار سواروں نے دو بچوں کو کچلا مہلوکین کے اہل خانہ کو اندیشہ ہے کہ کار سوار تمام افراد شراب کے نشے میں تھے۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں نے کار پر قابو کھو دیا۔
ذرائع کے مطابق صفدر گنج تھانہ حلقے کے پرسا گاؤں میں جمعہ کی رات بارات آئی تھی۔ اسی بارات میں شامل ہو کر گاؤں کے اتل (9) ولد سریش چندر اور ارجن (9) ولد رام سنگھ رات میں تقریباً ساڑھے 11 بجے واپس لوٹ رہے تھے۔
اتل اور ارجن آپس میں چچا زاد بھائی تھے، جیسے ہی دونوں پرسہ موڑ تراہے پر پہونچتے ہیں، اسی بارات سے واپس آ رہی انڈیگو کار(UP 41Z 6525 ) نے بے قابو ہوکر ان دونوں بچوں کو کچل دیا۔ اس کے بعد کار ہینڈ پائپ سے ٹکراتے ہوئے پیڑ میں جا ٹکرائی۔
اس حادثے میں دونوں بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو اندیشہ ہے کہ کار ڈرائیور اور اس میں سوار تمام افراد شراب کے نشے میں تھے۔ کیونکہ کار میں کثیر تعداد میں شراب کی بوتلیں اور ڈسپوزل گلاس پڑے ملے تھے۔ حادثے کے بعد کار سوار تمام افراد فرار ہو گئے ہیں۔