اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف کسان رہنما مکیش سنگھ کو خراج عقیدت - کسان رہنما آنجہانی مکیش سنگھ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کسان رہنما آنجہانی مکیش سنگھ کو کرمچاری مہاسنگھ کی جانب سے فورتھ کلاس کے تقریباً 25 ملازمین نے خون کا عطیہ دیکر خراج عقیدت پیش کیا۔

کسان رہنما مکیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش

By

Published : May 15, 2019, 5:17 PM IST

واضح رہے کہ کسان رہنما مکیش سنگھ رواں ماہ 55 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا، ضلع میں مکیش سنگھ متعدد سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

کسان رہنما مکیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش

سیلاب متاثرین کے لیے کھانے پینے کا انتظام ہو یا غریب بے سہارا لڑکیوں کی شادی انھوں نے اپنے حلقہ میں پر شعبہ کے سماجی کاموں میں کارہائے نمایاں انجام دیے تھے۔

انھوں نے ضلع میں کسان اور عوامی مسائل کے لیے تحریک چلائی تھی یہی وجہ ہے کہ ضلع میں ان کو الگ الگ طریقہ سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

خون کے عطیہ کے تئیں بیداری میں بھی مکیش سنگھ کا اہم کردرا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کسان یونین کے 51 اور فورتھ کلاس کے 25 ملازمین نے اپنے خون کا عطیہ دے کر مکیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details