اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے لکھیم پور تشدد میں ہلاک ہوئے کسان اور صحافی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔
لکھیم پور تشدد میں ہلاک کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تعزیتی جلسے میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔
اس دوران بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی رکن رندھیر سمن نے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت پر نازیبا تبصرہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ پرمکھ جان لیں کہ کسان سانڈ کو بیل بنا کر کھیت جوتواتا ہے. اگر کسان اپنے پر آ گیا تو وہ ان کے ساتھ بھی یہی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رامپور: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پروگرام میں حادثہ
بارہ بنکی کے ضلغ دفتر پر منعقد تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ لکھیم پور میں جو کیا گیا وہ سوچی سمجھی سازش تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت نے سب سے پہلے کسانوں کے سر پھوڑنے کا کام کیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر مملکت داخلہ اجئے مشرا ٹینی نے کسانوں کو دیکھ لینے کی دھمکی دی۔ اس کے آس کے بعد ان کے بیٹے نے یہ واردات انجام دی۔ اس سے واضح ہے کہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے اجئے مشرا ٹینی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہلاک کسانوں کی کلش یاترا نکالی جائے گی۔