ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے گذشتہ 30 روز سے گمشدہ شخص کے معاملے کو حل کرلیا ہے۔ گمشدہ منوج کمار یادو کا قتل کرکے لاش کو دریا میں پھینک دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ قتل جنسی تعلقات کی بناپر کیاگیاہے ۔پولیس نے اس معاملہ کے تحت تین ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو برآمد کر لیاہے۔
دراصل رسم نگر تھانہ حلقے کے امرائی گاؤں کے منوج کمار یادو عرف پنٹو کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
19 ستمبر کمنوج کمار یادو کے بھائی سہج رام یادو نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ مسولی تھانہ حلقہ کے سبھاش عرف پنٹو اور اس کا بھائی سنیل یادو نے منوج کمار یادو کا اغوا کرلیا ہے ۔
پولیس نے جب اس معاملہ کی تحقیقات کی اور 28 ستمبر کو سبھاش، سنیل اور منوج یادو کی اہلیہ نیلم دیوی کو گرفتار کیا۔ اور ان سے پوچھ گچھ کی ۔