اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : کووڈ-19 کی تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ صحت مستعد - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کا محکمہ صحت کووڈ-19 کی ممکنہ تیسری لہراور کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ ڈیلٹا پلس کو لیکر مکمل طور سے مستعد ہو گیا ہے. حکومتی ہدایت کے بعد میڈیکل سہولیات میں اضافے کا کام زوروں پر ہے.

محکمہ صحت مستعد
محکمہ صحت مستعد

By

Published : Jul 3, 2021, 4:34 AM IST

ماہرین کے مطابق تیسری لہر کی آمد کے بعد اس وبا سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں ۔اس لئے اسپتالوں میں بچوں کے لئے خاص انتظامات کئے جا رہے ہیں. ساتھ میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے ضلع میں 7 آکسیجن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں-

محکمہ صحت مستعد




واضح رہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں علاج اور میڈکل سہولیات کو لےکر کافی بدنظمی ہوئی تھی۔ اس سے سبق لیتے ہوئے ممکنہ تیسری لہر کے آمد سے قبل انتظامیہ تمام تیاریاں مکمل کر لینا چاہتا ہے۔ اس کے لئے اسپتالوں میں بچوں کے لئے پیڈیکٹیو انسینٹو کئیر یونٹ بنائے جا رہے ہیں۔

تیسری ممکنہ لہر کے آمد کے بعد میڈکل آکسیجن کی کمی نہ ہو اس لئے ضلع میں 7 آکسیجن پلانٹ کا کام جاری ہے. اس کے علاوہ محکمہ صحت کا آکسیجن کے متبادل پر بھی توجہ دے رہا ہے ۔

مزید پڑھیں :کولکاتا: کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیاری مکمل: ڈاکٹر ایم این حق

اس کے لئے بڑی تعداد میں بی اور ڈی ٹائیپ آکسیجن سلینڈر، آکسیجن کنسرٹیٹر اور جنریٹر لگانے پر ہے. کیونکہ اس سے آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details