اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ردولی کا بارہ بنکی میں واپسی کا مطالبہ - جگت بہادر

واضح رہے کہ ردولی تحصیل کو 2007 میں اس وقت کی وزیراعلیٰ مایاوتی نے ایودھیا ضلع میں شامل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ضلع بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ماہ کی 7 تاریخ کو میمورنڈم دے کر ردولی کو ضلع بارہ بنکی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

The demand for Radoli's return continues
بارہ بنکی: ردولی واپسی کا مطالبہ بدستور جاری

By

Published : Jan 7, 2021, 4:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ردولی تحصیل کو دوبارہ شامل کرنے کے لئے برسوں جاری روایت کے مطابق میمورنڈم دینے کے لئے وکلا انسپیکشن ہاؤس پہنچے۔

بارہ بنکی: ردولی واپسی کا مطالبہ بدستور جاری

انسپیکشن ہاؤس میں ریاستی وزیر مملکت رنویندر سنگھ کا دورہ تھا، اس لئے وکلا انہیں ہی میمورنڈم دینے پہنچ گئے تھے۔ حالانکہ ریاستی وزیر مملکت اس وقت وہاں موجود نہیں تھے اس لیے وہ واپس ضلع مجسٹریٹ دفتر لوٹ گئے۔

واضح ہو کہ ردولی تحصیل کو 2007 میں اس وقت کی وزیراعلیٰ مایاوتی نے ایودھیا ضلع میں شامل کر دیا تھا، اس کے بعد سے ضلع بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ماہ کی 7 تاریخ کو میمورنڈم دےکر ردولی کو ضلع بارہ بنکی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

جمعرات کو ضلع بار ایسو سی ایشن کے صدر جگت بہادر کی قیادت میں میمورنڈم دینے کا پروگرام طے تھا لیکن جب وکلا کو پتا چلا کہ حکومت کے نمائندے ریاستی وزیر مملکت رنویندر سنگھ بارہ بنکی کے دورے پر ہیں تو وہ انہیں ہی میمورنڈم دینے پہونچ گئے۔

حالانکہ کہ ریاستی وزیر مملکت پی ڈبلیو ڈی کے انسپیکشن ہاؤس میں نہیں تھے، اسلئے وہ واپس لوٹ گئے۔ کثیر تعداد میں وکلا رکشے پر لاؤڈ-اسپیکر لگا کر وہاں پہونچے تھے۔ اس دوران وکلا نے ردولی واپسی کی زبردست نعرے بازی کی۔

واضح ہو کہ مرحوم اخلاق ایڈووکیٹ ردولی واپسی کے روح رواں تھے، ان کے انتقال کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب ردولی واپسی کا میمورنڈم دیا جانا تھا۔ ضلع بار ایسوسی ایشن کے صدر جگت بہادر سنگھ نے کہا کہ یہ تحریک بار کی ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک ردولی ضلع میں واپس نہیں آ جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details