اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پریشان مسافروں کی مدد کے لئے انتظامیہ اور پولیس مستعد

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے میں گزشتہ رات ہوئے خوفناک سڑک حادثے کے زخمیوں اور پریشان افراد کی مدد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور سے مستعد ہے۔ زخمیوں کے علاج کے بہتر انتظامات کے ساتھ ان کی دیگر ضروریات کا مکمل طور سے خیال رکھا جارہا ہے۔

بارہ بنکی : پریشان مسافروں کی مدد کے لئےانتظامیہ اور پولیس مستعد رہا
بارہ بنکی : پریشان مسافروں کی مدد کے لئےانتظامیہ اور پولیس مستعد رہا

By

Published : Jul 28, 2021, 8:42 PM IST

گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے میں شاہراہ پر واقع کلیانی ندی کے پل پر ایک تیز رفتار ٹرک نے کھڑی ہوئی بس کو پیچھے سے ٹکر ماردی تھی۔

جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسی وقت سے پولیس اور انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں لگا ہوا تھا۔

بارہ بنکی: پریشان مسافروں کی مدد کے لئے انتظامیہ اور پولیس مستعد

تاکہ 18 ہلاک افراد کا پوسٹ مارٹم جلد از جلد ہوسکے اس کے لئے ڈاکٹرس کی تین ٹیمیں لگائی گئی تھیں وہیں پنچنامے کے لئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا تھا۔ زخمیوں کے علاج کے بہتر انتظام کے ساتھ ان کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا پورا خیال رکھا گیا۔

جو مسافر جانے کے خواہشمند تھے انہیں ان کی منزل تک پہنچا بھی دیا گیا۔ اس درمیان تعزیت پیش کرنے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: خوفناک حادثے کی کہانی چشم دیدوں کی زبانی

بی جے پی کے ضلع صدر اور علاقائی ایم ایل اے بھی پوسٹ مارٹم ہاؤس پہونچے تھے۔ وہیں حکومت کے نمائندے کے طور پر وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان نے یہاں پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور پریشان افراد کو ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details