تعزیہ تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ تعزیہ بنانے والے محرم سے دو-تین ماہ قبل سے ہی تعزیے بنانا شروع کرتے ہیں، تب جاکر وہ محرم کی 9 تاریخ تک انہیں تیار کر پاتے ہیں۔ تعزیے بنانے میں متعدد مراحل میں کام ہوتا ہے۔ تتعزیوں کو دلکش بنانے کے لیے نہایت باریکی سے کام کیا جاتا ہے لیکن اس قدر محنت کے باوجود انہیں ان کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔
کووڈ-19 کے باعث اجتماعی تقریبات پر نافذ پابندی کی سیدھی مار انہیں تعزیہ بنانے والوں پر پڑی ہے۔ دراصل تعزیہ کاریگروں کو بڑے تعزیوں سے مزید فائدہ ہوتا تھا لیکن اب بڑے تعزیوں کے خریدار کم ہی ہیں۔ ان تمان وجوہات کے علاوہ تعزیے بنانے کے ساز و سامان کی مہنگائی نے ان کی مشکلات میں اور اضافہ کر دیا ہے۔