بارہ بنکی کے ٹیکسی ڈرائیورز ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچ کر ٹیکسی اسٹینڈ کے لیے متبادل جگہ مطالبہ کیا Taxi Drivers Protest at DM Office ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ ختم ہونے سے ان کی روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کا پلہری ٹیکسی اسٹینڈ سنہ 2000 سے چل رہا ہے۔ یہاں سے صفدر گنج، مسولی اور دیگر جگہوں کے لیے ٹیکسی سروس ہوتی ہے لیکن انتظامیہ نے ٹریفک کا حوالہ دے کر یہ اسٹینڈ ختم کر دیا ہے جبکہ اس کے متبادل کوئی جگہ فراہم نہیں کی گئی ہے۔