یہ اسکارف، سرجیکل ماسک کا بہترین متبادل بھی ہے اور جس انداز میں یہ باندھا جاتا ہے اس لحاظ سے یہ ماسک سے کافی بہتر ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کووڈ 19 کے پیش نظر آسانی سے ماسک دستیاب نہیں ہو رہے ہیں ایسے میں بارہ بنکی کے بنکروں کے ہاتھوں تیار کردہ ماسک کووڈ 19 سے تحفظ میں کافی اہم ہے کیوں کہ ماسک صرف ناک اور منہ کو کور کرتا ہے، جبکہ یہ اسکارف آنکھ کو چھوڑ کر پورے چہرے حتی کہ سر کو بھی کور کرتا ہے۔