اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سرکاری ملازمین کو فٹ رکھنے کے لیے کھیلوں کے مقابلے - سرکاری محکموں کے ملازمین

سرکاری محکموں کے ملازمین کو تندرست و توانا رکھنے اور ان میں موجود کھیل کا ہنر باہر لانے کے لیے سیول سروسیز پلیئرس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر برس ہونے والے کھیل مقابلہ کا آغاز ہو گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے کھیلوں کے مقابلے
سرکاری ملازمین کے لیے کھیلوں کے مقابلے

By

Published : Jan 11, 2020, 8:49 PM IST

دو روزہ اس مقابلے میں متعدد محکموں کے ملازمین شرکت کریں گے جس میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور رننگ کے مختلف مقابلے ہوں گے۔

بارہ بنکی کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں مقابلوں کا افتتاح اے ڈی ایم سندیپ گپتا نے کیا۔

سرکاری ملازمین کے لیے کھیلوں کے مقابلے، ویڈیو

اس دوران انہوں نے بھی کرکٹ میں ہاتھ آزمایا، سیول سروسیز پلیئرس ایسوسی ایشن دو برس سے یہ مقابلے کا انعقاد کرواتا ہے۔

ان مقابلوں سے ملازمین کو فٹ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، خاص بات یہ ہے کہ ان مقابلوں سے کھیل کے شوقین ملازمین کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ان مقابلوں کے ذریعہ تین مختلف کھیلوں کے کھلاڑی نیشنل لیول تک بارہ بنکی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس مقابلے کی پہل محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے، مقابلے کی ہر کوئی ستائش کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details