اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : مہاجر مزدوروں کے لئے سماجی تنظیمیں بڑا سہارا - ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں.

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لکھنؤ-گورکھپور شاہراہ پرمہاجرمزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے. ٹرک،آٹو ودیگرسواریوں سے مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے. ہزاروں کلومیٹرکےسفر کی تھکان اورپریشانی کے درمیان سماجی تنظیمیں ان کی مدد میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ہیں. دھوپ کی تپش اوررات میں وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مزدوروں بھوکے نہ رہیں اوران تک تمام ضروری اشیا پہونچتی رہیں.

مہاجرمزدوروں کے لئے سماجی تنظیمیں بڑا سہارا
مہاجرمزدوروں کے لئے سماجی تنظیمیں بڑا سہارا

By

Published : May 17, 2020, 6:12 PM IST


بارہ بنکی - لکھنؤ سرحد پر لکھنؤ کی سلور لائین فلیٹ ایسوسیشن نے منفرد پہل کی. اس سماجی تنظیم نے نہ صرف مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا. بلکہ بچوں کی ضروریات اور موسم کا خیال رکھتے ہوئے دیگرتمام اشیا تقسیم کیں. کھانے کے ساتھ اس تنظیم کے رضاکار بے خوف مزدوروں کو پانی، کولڈ ڈرنکس، بسکٹز، گلوکوز، کھیرا اور کیلے تقسیم کرتے نظر آئے.

مہاجرمزدوروں کے لئے سماجی تنظیمیں بڑا سہارا

تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت ان مزدوروں کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ان کی تعداد اور پریشانی اتنی بڑی ہے کہ ان کی جتنی مدد کی جائے وہ کم ہے. انہوں نے بتایا کہ کھانہ تو ہر کوئی تقسیم کر رہا ہے. لیکن مزدوروں کے ساتھ جو بچے ہیں وہ کھانا نہیں کھا سکتے اسلئے پھل اور بسکٹ تقسیم کر رہے ہیں. ساتھ ہی مزدور گرمی سے نہ پریشان ہوں اسلئے انہیں کھیرا اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details