بارہ بنکی کی پولیس کے مطابق چوروں کی ٹولی کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا جو علاقہ میں علی الصبح گھروں کے سامنے پائے جانے والے ہینڈ پمپ کے ہتھے، کھیتوں سے انجن، گیس سلنڈر وغیرہ کی چوری کیا کرتے تھے۔ مسولی پولیس تھانہنے اس گروہ کا انکشاف کیا۔
بارہ بنکی: چوری کے الزام 6 افراد گرفتار - بارہ بنکی پولیس
اترپردیش میں بارہ بنکی پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کا انکشاف کرنے کا دعوی کیا ہے جو معمولی چیزیں چوری کر کے عیش و آرام کی چیزیں خریدا کرتے تھے۔
مسولی پولیس کی جانب سے گرفتار گئے گئے چوروں کی شناخت نظام وارث، محمد مہروز، محمد خلیل، محمد شریف، محمد زید اور محمد عارف کے طور پر کی گئی جبکہ ان کے قبضہ سے 3 عدد گیس سلنڈر، ایک بیٹرا، جنریٹر کے پرزے، چاقو، طفنچہ وغیرہ برآمد کرلیا۔
گروہ کے 6 ارکان سے پوچھ تاچھ کے بعد مزید دو وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا تاہم یہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان میں سے کچھ چور قبل ازیں جیل بھی جاچکے ہیں۔ یہ لوگ چوری کے سامان کو کم قیمت پر فروخت کرتے اور آرام و عیاشی کی زندگی گذارا کرتے تھے۔