اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : بھارتیہ کسان مہا سبھا کا احتجاج

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے گذشتہ کل بھارت بند منایا تھا ۔ ملک کے مختلف ریاستوں کے متعدد اضلاع میں کسانوں کی جانب سے مرکزی حکو مت کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔بارہ بنکی میں بھی کسا نوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کسان مہا سبھا کا احتجاج
کسان مہا سبھا کا احتجاج

By

Published : Sep 28, 2021, 12:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 27 ستمر کو بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی کسان تنظیم آل انڈیا کسان سبھا نے کسانوں کی حمایت میں مارچ نکالا. آل انڈیا کسان سبھا کو ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں میمورنڈم دینا تھا، لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں وہاں جانے نہیں دیا. اس سے ناراض آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان بغیر میمورنڈم دئے ہی واپس لوٹ گئے-

کسان مہا سبھا کا احتجاج


واضح رہے کہ آل انڈیا کسان سبھا نے کسانوں کے ذریعہ بلائے گئے بھارت بند کے پیش نظر چھایا چوراہے واقع اپنے دفتر سے مارچ نکالا جو پولیس لائین چوراہے، پرانے بس اسٹاپ پٹیل تراہا ہوتے ہوئے کلکٹریٹ کے گیٹ پر پہونچا. یہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں ضلع مجسٹریٹ دفتر جانے سے روک دیا اور مجسٹریٹ کو بلا کر میمورنڈم دینے کی بات کہی۔

اس دوران آل انڈیا کسان سبھا نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی

مجسٹریٹ کے آنے پر آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان نے ان سے اندر جانے کی اجازت طلب کی۔لیکن مجسٹریٹ نے وہیں میمورنڈم پیش کرنے کے لئے کہا ۔اس سے ناراض ہو کر تمام کارکنان بغیر میمورنڈم دیئے ہی واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں:میرٹھ میں بھی زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر

اس مارچ کی قیادت کر رہے رندھیر سنگھ سمن نے کہا میمورنڈم نہ لےکر انتظامیہ حکومت کو گمراہ کر رہا ہے. اس دوران انہوں مرکزی حکومت پر بھی تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details