اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاک خدمات بھی جدید سہولیات سے آراستہ

ڈاک گھر کی بات ہوتے ہی ہمارے ذہن میں خط اور ٹکٹ کی خرید فروخت کی تصاویر ابھر کر سامنے آتی ہے۔ لیکن بدلے ہوئے وقت میں پوسٹل خدمات میں مزید تبدیلی آئی ہے۔

ڈاک خدمات

By

Published : Jul 31, 2019, 10:57 PM IST

بچوں کی توجہ ڈاک خدمات و فوائد کی جانب مبذول کرانے کے مقصد سے بارہ بنکی پوسٹ آفس انتظامیہ نے نئی پہل شروع کی ہے۔

ڈاک گھر میں اسکولی طلبا کو بلاکر انہیں نہ صرف اسکیمز بتائی جا رہی ہیں بلکہ اس کے فوائد سے بھی آگاہ کرتے ہوئے انھیں اس جانب راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بچوں کو انڈین پوسٹل بینک کی معلومات کے ساتھ انہیں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شوق کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ بچوں میں ڈاک گھر کے تئیں دلچسپی پیدا ہو۔

انٹرنیٹ اور کوریئر خدمات کی سہولیات آنے کے بعد پوسٹ آفس کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے ایسے میں پوسٹ آفس کا وجود باقی رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈاک خدمات

اس تعلق سے ڈاک گھر نے بھی انٹرنیٹ و موبائیل بینکنگ کی خدمات شروع کیں ہیں اور سب سے اچھی بات یہ رہی کہ یہاں پر صارف کو صرف 50 روپیے میں کھاتہ کھول کر دیا جاتا ہے۔

اس لیے پوسٹ آفس کی شکل بھی بدلی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مسابقتی دور میں پوسٹ آفس اپنے مقصد میں کس طرح کامیاب ہوتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details