ضلع بارہ بنکی کی پولیس نے ضلع کے 13 تھانوں سے 35 افراد کو 51 غیر قانونی اسلحوں اور 70 سے زائد کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
بارہ بنکی پولیس نے بڑی تعداد میں ہتھیار ضبط کیے اس کے علاوہ پولیس نے ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا بھی انکشاف کیا ہے جس میں 2 لوگوں کو گرفتار کر ان کے پاس سے 13 بندوقیں پولیس نے اپنی تحویل میں لی ہیں۔
بارہ بنکی کی مختلف تھانوں کی پولیس نے اس مہم کے تحت تھانہ دیوا، جہانگیر آباد، رام نگر، فتح پور، بڈوپور اور متعدد علاقوں سے 35 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 51 غیر قانونی اسلحے برآمد کیے گئے ہیں۔
ضلع کی کرسی پولیس نے اس سلسلے میں ایک پولٹری فارم میں جاری غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے یہاں سے لکھنؤ کے باشندہ رام سیوک اور شیام لال کو گرفتار کیا۔