اردو

urdu

By

Published : Oct 17, 2021, 7:37 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی پولیس نے قتل اور چوری معاملے کا انکشاف کیا

ضلع بارہ بنکی پولیس نے لاپتہ راج کمار کے قتل اور ہفتہ کے روز ہوئی فرضی چوری کیس کا انکشاف کیا ہے۔

بارہ بنکی پولیس نے قتل اور چوری معاملے کا انکشاف کیا
بارہ بنکی پولیس نے قتل اور چوری معاملے کا انکشاف کیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی پولیس نے اتوار کو دوہری کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے 12 اکتوبر سے لاپتہ راج کمار کے قتل کی واردات کا انکشاف کر دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کے کلیدی ملزم سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

وہیں بارہ بنکی پولیس نے ہفتہ کے روز ہوئی فرضی لوٹ کا بھی خلاصہ کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور لوٹ کی رقم برآمد کر لی ہے۔

واضح ہو کہ لکھنؤ کے نگرام قصبے کے مہیش پرساد ورما نے 12 اکتوبر کو تھانہ کوٹھی میں اطلاع دی تھی کہ اس کا بیٹا راج کمار ورما زمین کا پیسہ لینے آیا ہے لیکن وہ واپس نہیں لوٹا۔ اس معاملے میں کوٹھی تھانہ حلقے کے سنجے ورما سمیت دیگر افراد کو نامزد کرایا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کی۔

بارہ بنکی پولیس نے قتل اور چوری معاملے کا انکشاف کیا

اتوار کو معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے پولیس نے کلیدی ملزم سنجے ورما اور رام پرساد راوت کو گرفتار کیا۔ معاملے کے دو دیگر ملزم ابھی بھی فرار ہیں۔

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ مقتول راج کمار ورما عرف راج نے ملزم سنجے ورما سے 6-7 ماہ قبل 11 بیگھے زمین 10 لاکھ روپے میں خریدہ تھا اور دونوں میں طے ہوا تھا کہ سنجے ورما فروخت زمین مقتول راج کمار کو 20 لاکھ روپے دیکر واپس لے لیگا اس درمیان راج کمار نے قصبہ کوٹھی کے پنکج سے 5 لاکھ روپے میں ایک بیگھہ زمین خریدہ تین لاکھ روپئے پنکج نے حاصل کر لیے تھے جبکہ 2 لاکھ رجسٹری کے وقت ملنے تھے۔

اس کے لئے راج کمار نے سنجے سے دو لاکھ روپیہ دینے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہا کہ اگر پیسے نہیں دوگے تو وہ زمین فروخت کر دے گا واردات سے ایک روز قبل راج کمار اور اس کا دوست وبھو 2 لاکھ لینے آیا تو سنجئے ورما انہیں دن بھر ادھر ادھر گھماتا رہا اور اگلے دن پیسے دینے کو کہا دوسرے روز سنجئے نے انہیں 3 بلینک چیک دئے۔ راج کمار نے جب سدھور میں سنجئے کا کھاتا چیک کیا تو اس میں پیسے نہیں تھے۔

راج کمار نے پیسے کے لیے دباؤ بنایا تو سنجے ورما نے دریاباد میں پیسے دینے کو کہا۔ راج کمار سنجئے ورما اور رنکو کو اپنی ماروتی زین میں بیٹھا لیا اور مقتول کی بائیک کو رام پرساد کو دے دی اور تینوں بدوسرائیں تھانہ حلقے کے کسریلا ڈیح گاؤں پہونچے اور راج کمار کا پلاسٹک کی رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: ٹی ٹی ای سمیت پانچ موٹر سائیکل چور گرفتار

رام پرساد نے مقتول کی موٹر سائیکل کے پرزے الگ الگ کر کے راری دریہ میں پھینک دیا پولیس نے اس معاملے میں سنجے اور رام پرساد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ رنکو اور دلیپ راوت فرار ہیں۔

پولیس کو دوسری کامیابی مسولی تھانہ حلقے سے حاصل ہوئی ہے۔ یہاں پولیس نے فرضی لوٹ کی سازش رچنے کی واردات کا خلاصہ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گونڈہ ضلع کے اجیت کمار نے پولیس کو اطلاع کہ رام نگر اور میلا رائے گنج واقع اس کی شراب کی دکان سے ان کا سیلز مین سونو یادو 1 لاکھ 79 ہزار روپیہ لوٹ لیے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کی تو معاملہ فرضی نکلا۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ سونوں یادو اکثر چوری کیا کرتا تھا۔ سونو یادو نے کچھ روز قبل اپنے مالک سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا مالک نے انکار کیا تو اس نے فرضی لوٹ کی سازش رچی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details