اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی پولیس کو ملی دوہری کامیابی - زیدپور پولیس

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس کو بدھ کے روز دوہری کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ یہاں پولیس نے 12 جولائی کو قتل کر کے پھیکی گئی لاش کا انکشاف کر دیا ہے۔ جبکہ زیدپور پولیس نے اسمگلنگ کے ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے۔

barabanki police got double success
بارہ بنکی پولیس کو ملی دوہری کامیابی

By

Published : Jul 22, 2020, 8:07 PM IST

بارہ بنکی پولیس کو پہلی کامیابی حیدرگڑھ کوتوالی حلقے میں ہوئے پورن قتل کے انکشاف کے طور پر ملی ہے۔

بارہ بنکی پولیس کو ملی دوہری کامیابی

ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ 12 جولائی کو سیٹھ مئونالے کے پاس ایک لاوارث شخص کی لاش سڑی حالت میں برآمد ہوئی تھی، پولیس کو شک تھا کہ لاش کو قتل کرنے کے بعد پھیکا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے آس پاس کے اضلاع کے تھانوں سے معلومات حاصل کی تو لکھنؤ کے گوسائی گنج تھانے میں ایک شخص کی گمشدگی درج تھی۔

لاش کے سامانوں کی پہچان کرانے پر لاورث لاش کی شناخت رسول پور ٹکنیا مئونالے کے پورن ولد سمواری کے طور پر ہوئی۔ اس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کی تحریر پر سبیحہ تھانے کے بنکوٹ کی شبنم ولد زبیر کو نامزد کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران ملے ثبوت کی بنیاد پر پولیس نے سلامت، دکھ حرن کیوٹ، دھرم راج کیوٹ بلرام اور شبنم کو الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا۔

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ سلامت اور پورن ایک پولٹری فارم میں ساتھ کام کرتے تھے۔ سلامت متعدد لڑکیوں سے بات کرتا تھا، تو پورن نے کسی لڑکی سے اس کی دوستی کرانے کو کہا، سلامت نے پورن کی دوستی اپنی خالہ زاد بہن سے کرائی۔ پورن اور شبنم میں ناجائز تعلقات ہو گئے۔ بنم جب سلامت کو نظر انداز کرنے لگی تو پورن سے اس کی رنجش ہو گئی۔ سلامت نے شبنم کو منا کر پورن کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

گزشتہ 9 جولائی کو شبنم نے پورن کو ملنے کے لئے بلایا اور چال کے تحت 500 روپیہ دےکر اسے سلامت کے پاس بھیج دیا۔ اس کے بعد سلامت نے اپنے دوست دھرم راج کیوٹ اور دکھ ہرن کو دوستی کی دہائی دےکر قتل کے لئے تیار کیا، اس کے بعد سلامت نے پورن کو کروندی چوراہے پر بلایا اور شراب پلائی۔ اس کے بعد اسے گاؤں میں برساتی نالے کے پاس لے گیا جہاں پہلے سے موجود دکھ ہرن اور دھرم راج نے گمچھے سے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو نالے میں گاڑ دیا۔

مقتول کی موٹر سائیکل سلامت اپنے دوست بلرام مستری جو موتی سنگھ پروا کا رہنے والا ہے، اس کی موٹر سائیکل پارٹس کی دوکان ہے، کو بائیک کے پرزے کھلوا کر 1200 روپیہ میں فروخت کر دئے اور باقی پرزوں کو 2 بوریوں میں بھر کر نے پورہ گاؤں کے پاس بہتے نالے میں پھینک دیا۔ یہ پرزے برآمد کر لئے گئے ہیں۔

پولیس کو دوسری کامیابی زیدپور تھانہ حلقے میں ملی ہے۔ یہاں پولیس نے منشیات کی تسکری کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں لکھنؤ کے اٹونجہ تھانہ حلقے کے اسرانہ گاؤں کے سنیل سنگھ، رام سنیہی گھاٹ کے گوند موریہ اور رام نیوج کو منگل کی شام جمہوریہ احمدپور جانے والے تراہے سے گرفتار کیا۔

ان کے پاس سے 180 کلو گرام پوستہ چھلکا، 560 گرام افیم، تسکری کے روپے اور ایک ماروتی بریزا کار برآمد کی ہے۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ سنیل ران سنیہی گھاٹ میں سونی پت کوہنا ڈھابہ چلاتا ہے۔ اسی ڈھابے کے ذریعہ شاہ راہ پر ٹرک ڈرائیور کو منشیات سپلائی کی جاتی ہے، سنیل سنگھ ڈھابے کی آڑ میں تسکری کرتا ہے، وہ گوند سے منشیات خریدتا تھا اور رام نیواج اسے فروخت کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details