اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ٹرینوں میں لوٹ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - اردو نیوز بارہ بنکی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں منگل کو جی آر پی نے ٹرینوں میں لوگوں کو گمراہ کر کے لوٹ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ گروہ گزشتہ ایک برس سے سر گرم تھا اور یہ گروہ فیض آباد سے کانپور تک واردات کو انجام دیتا تھا۔ پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس 17 موبائیل، زیورات اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

barabanki: police exposed robbery gang in train
ٹرینوں میں لوٹ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Dec 22, 2020, 7:02 PM IST

جی آر پی تھانہ انچارج انجنی کمار مشرا نے بتایا کہ 21 دسمبر کی رات مخبر کی اطلاع پر ملحور ریلوے اسٹیشن کے پاس سے چیکنگ کے دوران فیض آباد ضلع کے ردولی قصبے کے شعیب، سیتاپور کے بازار قصبے کے نفیس، لکھنؤ کے چنہٹ حلقے کے اسلام اور شہر کوتوالی کے بنکی کے اشتیاق کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ چاروں مختلف طریقے سے لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ یہ لوگ ٹرین چڑھتے تھے اور جن مسافروں کے پاس بچے ہوتے تھے، پہلے ان کی نشان دہی کرتے تھے۔

پھر ان کے بچوں کو رولا کر ان کے والدین کا ذہن بھٹکا دیتے تھے۔ اس کے بعد وہ ان کا سامان لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔

مزید پڑھیں:

فرضی کال سینٹر کا خلاصہ: غیر ملکی شہریوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی

اس کے علاوہ یہ گروہ ٹرین میں موبائیل پر بات کرتے یا موبائیل دیکھتے وقت چھین کر بھاگ جاتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details