اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: معشوقہ سے شادی کے لئے صرافہ تاجر کو لوٹا

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے ٹکیت نگر تھانہ حلقے میں گزشتہ 24 جنوری کو ایک صرافہ کاروباری سے ہوئی لاکھوں کی لوٹ کے معاملے کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واردات کو دوسرے صرافہ تاجروں کی دکان پر کام کرنے والے ایک ملازم نے اپنی شادی کے لئے انجام دیا تھا۔ پولیس نے ملزم اور واردات میں شامل اس کے پھوپھی زاد بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھ ہی چوری کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

barabanki police exposed robbery case
معشوقہ سے شادی کے لئے صرافہ کو لوٹا

By

Published : Feb 3, 2021, 4:10 PM IST

واضح ہو کہ گزشتہ 24 جنوری کو ٹکیت نگر تھانہ حلقہ کے دھندھوارا گاؤں کے سریش چندر جین نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ جب شام کو دوکان بند کر کے جا رہا تھا، تو راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نا معلوم لوگ نے ان سے زیورات کا بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کے دوران ریشو ورما اور اس کے فوفی زاد بھائی اتکرش کمار ورما کو منگل کے روز ٹکیت نگر-بدوسرائیں روڈ پر بھارت پیٹرول پمپ سے گرفتار کیا۔ ان کی نشاندہی پر لوٹ کا پورا مال بھی برآمد کیا ہے۔

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ ریشو ورما پدماوتی جویلرس پر ملازم ہے۔ وہ گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اس لئے اس نے اپنے مالک سے ادھار پیسوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے مالک نے پیسے دینے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:

چھتیس گڑھ: ہیرا اسمگلر 22 لاکھ کے ہیروں کے ساتھ گرفتار

جس کے بعد اس نے پیسوں کے لئے لوٹ کا منصوبہ بنایا، جس میں اس نے اپنے فوفی زاد بھائی کو بھی شامل کر لیا۔ 21 جنوری کی رات وہ رامنگر روڈ پر بارات گیا تھا، راستے میں لوٹتے وقت اسے ایک اسپلینڈر بائیک کھڑی نظر آئی، جس کو انہوں چرایا اور گھر آکر اس کی نمبر پلیٹ تبدیل کر دی، پھر اسی گاڑی سے لوٹ کی واردات کو انجام دیا اور اس بائیک کو دوسری جگہ چھوڑ آیا۔ اس واردات کے انکشاف کے لئے صرافہ کاروباریوں نے پولیس کی عزت افزائی بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details