ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیر کے روز پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دراصل پولیس نے بین الاقوامی منشیات تسکری گروہ International Drug Trafficking Gang کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار بتایا جا رہا ہے۔ وہیں ان کے قبضے سے 730 گرام اسمیک، سات لاکھ 95 ہزار 190 روپے سمیت درہم اور نیپالی کرینسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ یہ گروہ یہاں سے منشیات لے کر نیپال میں فروخت کرتا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ گروہ کے تار کئی خلیج ممالک میں بھی ہو سکتے ہیں۔
وہیں اس معاملے پر بارہ بنکی کے ایڈشنل ایس پی نارتھ پوڑیندو سنگھ نے بتایا کہ رامنگر کوتوالی حلقے کی پولیس نے پیر کی صبح گنیشپور کے پاس واقع چوکاگھاٹ ریلوے کراسنگ سے نیپال سرکھیت ضلع کے وجے وکرم شاہ اور اس کی اہلیہ جگت کماری شاہ، رامنگر تھانہ حلقے کے لین گاؤں کے ارمان اور طفیل کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 6 عدد موبائل، نیپال حکومت کا جاری شناختی کارڈس، نیپالی بینک کی چیک بک، اے ٹی ایم، 730 گرام اسمیک، 21254 کی نیپالی کرینسی، 100 درہم، الیکٹرانک ترازی اور بائیک برآمد کیا گیا ہے۔ Smugglers Arrested In Barabanki