اردو

urdu

ETV Bharat / state

انکاؤنٹر بی جے پی نہیں کرتی، قانون کرتا ہے: مکٹ بہاری - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بی جے پی کے سینئر رہنما مکٹ بہاری ورما نے کہا کہ انکاؤنٹر بی جے پی نہیں کرتی ہے بلکہ قانون کرتا ہے۔ مکٹ بہاری ورما بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش مشرا کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی حکومت میں 700 برہمنوں کے انکاؤنٹرس ہوئے ہیں۔

مکٹ بہاری
مکٹ بہاری

By

Published : Aug 17, 2021, 9:49 AM IST

ریاست اتر پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما مکٹ بہاری ورما نے کہا ہے کہ انکاؤنٹرس بی جے پی نہیں کرتی بلکہ قانون کرتا ہے۔

مکٹ بہاری

دراصل مکٹ بہاری ورما بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش مشرا کے اس بیان پر ردعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی حکومت میں 700 برہمنوں کے انکاؤنٹرس ہوئے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہندی کوی اوم جی کی کتاب اومانجلی کے رسم اجرا اور کو آپریٹو محکمے کے کارپوریٹرس اور کسانوں کے سیمنار میں شرکت کرنے آئے مکٹ بہاری ورما نے کہا کہ ملک میں 70 برس بعد پہلی دفعہ کوآپریٹو کی وزارت کو تشکیل دے کر کوآپریٹو تحریک کو نئی طاقت بخشی ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میں کے تمام کوآپریٹو ایجینسیز کو دیجٹلائیز کر کے انہیں کسانوں کے لیے مددگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان یہاں نہ صرف کھاد اور بیج حاصل کر سکیں گے بلکہ وہاں اپنے پروڈکٹس کی خرید و فروخت بھی کر سکیں گے اور کسانوں کو اپنی زرعی ضروریات کی تکمیل کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا۔


مزید پڑھیں:

دوبے کا انکاونٹر فرضی نہیں: یوپی پولیس



جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ جب کسانوں کے لئے اتنی ساری سہولیات مہیا کی گئی ہے تو پھر کسان کے مسائل حل کیوں نہیں ہورہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے کسان جو زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہ گمراہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details