اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بانکی : بہوجن سماج پارٹی کے بانی کی برسی پر میٹنگ منعقد - اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

بہوجن سماج پارٹی کے بانی انجہانی کانشی رام کی برسی پر پارٹی کارکنان نے خراج عقیدت پیش کیا۔

bsp
bsp

By

Published : Oct 9, 2020, 1:28 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بہوجن سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے بانی کانشی رام کی 14ویں برسی منائی۔

اس دوران ایک میٹینگ بھی منعقد کی گئی، جس میں کارکنان نے آنے والے انتخابات کے لیے بی ایس پی کی حکومت بنانے کا عزم کیا۔

بہوجن سماج پارٹی کے بانی کی برسی

کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے مطابق پارٹی کے ضلع دفتر میں یہ تقریب منعقد کی گئی۔ پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے سب سے پہلے کانشی رام کی تصویری پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد میٹنگ میں تمام رہنماوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 2022 میں مایاوتی کو پانچوی دفعہ وزیراعلیٰ بنانے کے لئے جی جان سے جٹ جائیں۔

ضلع کوآردنیٹر سشیل کمار عرف منا جی نے بتایا 'اعلیٰ کمان کی ہدایت پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس پروگرام کا احتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جھارکھنڈ: لالو کو چائباسا کیس میں ضمانت

بہوجن سماج وادی پارٹی کے بانی کانشی رام کی وفات 9 اکتوبر 2006 کو ہوئی تھی، انہوں نے سیاست سے لے کر ادب تک اپنا لوہا منوایا ہے، ان کی مشہور کتابوں میں سے ایک کتاب کا نام 'دا چمچا ایج: این اِرا آف دا اسٹوج' ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details