اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی مسجد منہدم معاملہ کے درخواست پر سماعت کر نے سے ہائ کورٹ کا انکار - لکھنو ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے ریاست کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنوہی گھاٹ تحصیل کے احاطہ میں قائم مسجد کو منہدم کرنے کے معاملے میں تو ہین عدالت کے پیش نظر دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوے مذکورہ عرضی کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ہائ کورٹ کا انکار
ہائ کورٹ کا انکار

By

Published : Jul 2, 2021, 12:09 AM IST

دراصل عدالت نے یہ پایا کہ مذکورہ معاملے کے کے تحت پہلے سے ہی ایک عرضی عدالت میں داخل کی چکی ہے ۔

یہ حکنمامہ چیف جسٹس اے آر مسودی کی ایک بینچ نے سید فاروق احمد کی جانب سے دائر کی گئی تو ہین عدالت معاملہ کی درخواست کو منظوری دے دی

مذکورہ عرضی سماعت کے آغاز کے ساتھ ہی عرضی گذار نے عدالت کو اس بات سے آگاہ کرایا کہ اس معاملہ کے تحت ایک اور عرضی پہلے سے داخل کی جا چکی ہے ۔جس پر نوٹس بھی جاری ہوچکی ہے ۔

عرضی گذار نے یہ مطالبہ کیا کہ پہلے سے داخل کردہ عرضی کو بعد میں دائر کردہ درخواست کے ساتھ منسلک کردیا جا ئے

درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ توہین عدلت کے معاملہ پر کاروائی کرنا یہ عدالت اور عدالت کی تو ہین کرنے والے فریق کے درمیان کا معاملہ ہے

جب اس معاملہ میں پہلے ہی توہین عدالت کے تحت دائر کی گئی عرضی پر سماعت چل رہی ہے اور نو ٹس بھی جاری ہو چکی ہے تو بعد میں دائر عرضی کو پہلے سے داخل کئے گئے عرضی کے ساتھ منسلک کرنا نا مناسب ہے ۔

مزید پڑھیں :بارہ بنکی: مسجد انہدام معاملے پر آزاد سماج پارٹی کا میمورنڈم

حالانکہ عدالت نے سید فاروق احمد کو یہ آزادی دی ہے کہ وہ پہلے سے داخل کی گئی عرضی میں اگر وہ چاپیں تو دستا ویزات داخل کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایت رام سنوہی گھاٹ تحصیل احاطہ میں واقع مسجد کو 17 مئی 2021 کو منہدم کردیاگیاتھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details