اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ 19 کے پیش نظر رومال کی فروخت میں اضافہ - کورونا وائرس

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ 19 کے پیش نظر ماسک کی قلت کی وجہ سے رومال کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

رومال کی فروخت میں اضافہ
رومال کی فروخت میں اضافہ

By

Published : Mar 21, 2020, 5:23 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے آج ماسک انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے اور اسی وجہ سے دکانداروں نے ماسک کی قیمت میں غیر ضروری اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ اسے خریدنے سے قاصر ہے۔

بارہ بنکی میں رومال کی فروخت میں اضافہ، ویڈیو

اسی وجہ سے جو افراد ماسک نہیں خرید سکتے وہ رومال سے کام چلا رہے ہیں اور خود کو کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 کا ممکنہ خطرہ پیش آتے ہی ماسک کی فروخت کے ساتھ اس کی کالا بازاری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے لیکن انتظامیہ مسلسل اس بات کو نظر انداز کر رہا ہے اور لوگوں سے اپیل بھی کر رہا ہے ہر شخص کے لیے ماسک ضروری نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details