شہر کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں مختلف اسکیمز کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں رنگا رنگی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان کے ذریعہ جن اسکیمات کا افتتاح کیا گیا ہے، ان میں 'سمگر شکشا ابھیان' کے تحت ضلع کے بیسک اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 41 اضافی کمروں کی تعمیر کرائی جائے گی۔
اس کے علاوہ 23 پرائمری اور 3 ہائیر سکینڈری اسکولوں کی تعمیر نو کرائی جائے گی۔
افتتاح کے بعد وزیر انچارج نے محکمہ ثانوی تعلیم کی ضلع سطح کی دو روزہ سائنسی نمائش کا افتتاح کیا۔