محکمہ صحت کے مطابق بارش کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت ہسپتال میں بھی وارڈ کی صاف صفائی شروع کرا دی گئی ہے۔
بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال میں جے ای یعنی جاپانی انسفلائیٹس کے لئے 6 بیڈ کا ایک وارڈ ہے۔ اس وارڈ میں بارش سے قبل صاف صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔
چونکہ یہاں دماغی بخار کی آمد بارش کے بعد ہی ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے قبل تمام ضروری کام کئے جا رہے ہیں۔ جے ای وارڈ میں پنکھا، لائٹ اور دیگر ضروری کام کئے جا رہے ہیں۔
ہسپتال کے علاوہ بھی محکمہ صحت نے جاپانی انسفلائیٹس سے نپٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اس کے لئے مچھروں کے خاتمے، صاف پینے کے پانی کا انتظام اور سوور باڑوں پر نکیل لگانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ گاؤں میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے آشا اور اے این ایم کو لگایا گیا ہے۔ وہ گھر گھر جا کر لوگوں اس بخار سے مطعلق اطلاعات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔