ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پرانی پینشن بحالی (Old Pension) مہم کے تحت سنیکت سنگھرش سنچالن سمیتی کے بینر تلے ٹیچرس اور حکومتی ملازمین نے گنا دفتر میں احتجاج کیا اور اپنے مطالبات پر ایک میمورنڈم سونپا۔
ٹیچرس اور حکومتی ملازمین نے متبنہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کی پرانی پینشن بحال نہیں ہو جاتی ہے تب تک ان کا احتجاج اسی طرح جاری رہے گا۔
واضح ہو پرانی پینشن بحالی کو لیکر تمام سرکاری ملازمین اور ٹیچرس لمبے وقفے سے متحرک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین حکومت کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں، سماج کی خدمت کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ابھی جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔