اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیہوں کے دام میں بک رہا بھوسا - fodder

ریاست اترپردیش کے ضلع بارابنکی میں بھونسا اور گیہوں کے دام میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اصل میں کسانوں کو نقد کھیتی کی طرف فائدہ کی وجہ سے رجحان بڑھا ہے لیکن دوسری طرف مویشیوں کے لئے بھونسے کی کمی مصیبت بن گئی ہے۔

گینہوں کے دام میں بک رہا بھونسا

By

Published : Aug 1, 2019, 3:45 PM IST

بارابنکی میں آئے دن کسانوں نے گیہوں کی کاشت کرنا بند کر دیا ہے۔ سال 2018 -2017 میں جہاں ضلع میں گیہوں کی کاشت کا رقبہ ایک لاکھ 71 ہزار ہیکٹیئرتھا وہیں سال 2019-2018 میں یہ رقبہ گھٹ کر ایک لاکھ 37 ہزار ہیکٹیئررہ گیا ہے۔جسکی وجہ سے بھونسے کی کمی ہو گئی ہے۔ حالت یہ ہے کی گیہوں کے دام میں بھوسا بک رہا ہے۔ایسے میں مویشی پالنے والے پریشان ہیں۔ مویشیوں کے لئے چارے کی کمی یو گئی ہے۔کسانوں نے پیپرمنٹ کی وجہ سے گیہوں بونا بند کر دیا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلہ اس سال گیہوں کا 34 ہزار رقبہ کم ہو گیا ہے۔جس سے بھونسے کی کمی ہو گئی ہے۔ مویشی پالنے والے پریشان ہیں۔

گینہوں کے دام میں بک رہا بھونسا

لوگوں کا کہنا ہے کہ گیہوں کی کاشت کم ہونے کے ساتھ ساتھ آوارہ جانوروں کی طرف سے کھیت کھلیانوں کو پہنچنے والا نقصان بی اس صورتحال کیلئے ذمہ دار ہے۔ بھونسا بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بھوسے کے داموں میں اضافہ ہوا ہے۔

مویشی پالنے والوں کا کہنا ہے کہ ' مویشیوں کو چارہ کھلانا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ایک تو پیپرمنٹ کی کھیتی کی وجہ سے گیہوں کی کھیتی کا رقبہ گھٹا ہے دوسرا جن کسانوں نے گیہوں بویا بھی تھا ان کے کھیت آوارہ جانور کھا گئے۔ ' ان کا درد ان کے چہرے سے صاف جھلکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details