اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: احمد پور ٹول پلازہ پر آئی ٹیسٹ کیمپ - روڈ سیفٹی پروگرام

ڈاکٹر وجئے سنگھ نے تمام لوگوں کو ہدایت دی کہ آنکھ میں چھوٹی سی چھوٹی پریشانی ہونے پر ڈاکٹرز سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ آنکھ ہمارے بدن کا سب سے اہم حصہ ہے۔ آنکھ میں پریشانی ہونے سے سڑک حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

بارہ بنکی: احمد پور ٹول پلازہ پر آئی ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد
بارہ بنکی: احمد پور ٹول پلازہ پر آئی ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Feb 10, 2021, 10:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں قومی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت بدھ کو احمد پور ٹول پلازہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ روڈویز کے تعاون سے روڈ سیفٹی پروگرام اور ڈرائیورز کے لئے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹول پلازہ مینیجر اے ایس چوہان کی صدارت میں ہوئے اس پروگرام میں قومی شاہراہ سے گزر رہے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بتائے گئے اور قوانین کی پابندی کرنے والوں کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

وہیں اس موقع پر اے آر ٹی او (انفورسمینٹ) سرویش گوتم نے وہاں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فور وہیلرز چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور ٹو ویہلرس چلاتے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں۔

اس موقع پر این ایچ اے آئی کے نائب مینیجر سجوت گپتا نے لوگوں کو ٹریفک قوانین پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔

وہیں آئی چیک اپ کیمپ میں چندربھانو آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر وجئے سنگھ اور یوگیندر سنگھ کی ٹیم نے ڈرائیورز کے آنکھوں کا چیک اپ کیا اور انہیں مفت دوا اور چشمے تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اور بھارتی فوج کا مشرقی لداخ سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع: چینی وزارت دفاع

ڈاکٹر وجئے سنگھ نے تمام لوگوں کو ہدایت دی کہ آنکھ میں چھوٹی سی چھوٹی پریشانی ہونے پر ڈاکٹرز سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ آنکھ ہمارے بدن کا سب سے اہم حصہ ہے۔ آنکھ میں پریشانی ہونے سے سڑک حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details