حاجی فرید محفوظ قدوائی اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مجھگنوا قصبے میں ایک کھچڑی بھوج کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت سماج میں تقسیم کی سیاست کر کے ریاست کو ترقی کی راہ کے بجائے بربادی کی راہ پر لے جانے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن آج بھی سماج میں ایسے ذمہ دار شہری ہیں، جو اس قسم کی تقریب کا اہتمام کر کے سماجی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہری قابل ستائش ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس سے قبل مجھگنوا شریف میں منعقد اس کھچڑی بھوج کے کنوینر نومان میاں نے حاجی فرید محفوظ قدوائی کو قومی یکجہتی کی مثال مشہور صوفی عالم حاجی وارث علی شاہ کے آستانہ کی تصویر دے کر سال نو کی مبارک باد اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔