اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گیارہویں نیشنل انڈور فیلڈ آرچری مقابلہ کا 12 نومبر سے آغاز - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بارہ بنکی میں گیارہویں نیشنل فیلڈ آرچری (تیر اندازی) مقابلہ کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا جو 14 نومبر تک جری رہے گا۔ اس مقابلے میں ملک کے متعدد ریاستوں سے 800 سو زائد نشانے باز شرکت کریں گے۔

نیشنل انڈور فیلڈ آرچری مقابلہ
نیشنل انڈور فیلڈ آرچری مقابلہ

By

Published : Nov 10, 2021, 5:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 12 نومبر سے 11 ویں نیشنل فیلڈ انڈور آرچری مقابلہ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ مقابلہ دوروز پر مشتمل ہوگا۔مقابلہ بارہ بنکی کے حیدرگڑھ واقع گرامانچل ڈگری کالج میں چودہ نومبر تک جاری رہے گا۔

نیشنل انڈور فیلڈ آرچری مقابلہ

اس مقابلے میں ملک کی متعدد ریاستوں سے 800 سے زیادہ نشانے باز شرکت کریں گے۔ آرچری مقابلہ میں دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی دلچسپی بڑھے اس کے لئے یہ مقابلہ دیہی علاقہ میں ہی کرایا جا رہا ہے۔ مقابلہ کے کنوینرس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نشانے بازوں کی حوصلہ افزائی اور ملک کے اس ثقافتی کھیل کے فروغ کے لئے مقابلے دیکھنے ضرور پہونچیں

فیلڈ آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سبھاش چندر نائیر نے بتایا کہ ملک میں آرچری کی توسیع تیزی سے ہو رہی ہے. آرچری میں نشانے باز بہت سے طمغے جیت کر لا رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ آرچری بھارتی ثقافت کا کھیل ہے۔ دیہی علاقوں میں اس کھیل کی تئیں عوام بیدار ہو اس کے لئے یہ مقابلہ دیہی علاقہ میں کرایا جا رہا ہے۔انڈور فیلڈ آرچری آف اتر پردیش کے صدر سدھارتھ اوستھی نے کہا کہ نشانے بازی ہماری ثقافت کا حصہ تھی، لیکن اس کا فائدہ مشرقی ثقافت کے لوگ اٹھا رہے ہیں۔ اس لئے ملک کے عوام کو اس ثقافت سے اوڑنے کے لئے مقابلہ کا انعقاد کرایاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: بہترین آواز کے مالک محمد شکیل کو نہیں مل سکی پہچان

انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقابلے دیکھنے ضرور پہونچیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details