اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: عید الضحٰی پر بھی عید گاہ ویران رہے گی - Eid Gah

عیدگاہ وہ جگہ ہے جہاں عید الفطر اور عید الضحٰی کی خاص نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔

condition of eidgaah
کورونا کے سبب عید الضحٰی پر بھی عید گاہ رہے گی ویران

By

Published : Jul 30, 2020, 10:43 PM IST

ان دونوں مواقع پر عیدگاہ کی رونق دیکھتے لائن ہوا کرتی ہیں لیکن اب یہ رونق واپس جلد واپس نہیں آئے گی کیونکہ اس بار عیدالفطر کی ہی طرح عید الضحٰی کی نماز بھی اب یہاں ادا نہیں ہوگی یہی وجہ ہے اس دفعہ عیدگاہ کی صاف صفائی کا کوئی کام اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے محلہ پیر بٹاون میں واقع عیدگاہ میں دونوں تہواروں کے موقع پر تقریباً 25 ہزار افراد نماز ادا کرتے تھے، اس کی وجہ سے یہاں ہفتوں پہلے سے تمام تیاریاں شروع ہو جاتی تھیں۔

عیدگاہ کی صاف صفائی کے علاوہ یہاں دیگر تیاریاں ہوتی تھیں لیکن اس دفعہ عیدگاہ میں کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے یہاں نہ تو صفائی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی انتظام کیا جا رہا ہے۔

عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ ہونے سے مسلم طبقہ میں مایوسی ہے، لیکن وہ کورونا وائرس جیسی بیماری کے سامنے بیبس ہیں۔

قابل غور ہے کہ کووڈ-19 کے پیش نظر انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے عمل کو مکمل کرانے کے لیے مساجد میں 5 افراد کو ہی جانے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے عیدگاہ کمیٹی نے عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details