بارہ بنکی کے بدوسرائے تھانہ حلقہ کے مرکامئو پیٹرول پمپ کے قریب کا یہ معاملہ ہے ۔ پولیس کو مخبروں سے اطلاع ملی تھی کہ ایک سفید رنگ کی کی بولیرو جس پر ایمبولینسیں لکھا ہوا ہے جس کا نمبر UP 30AT,2607 ہے. اس میں پوستے کا چھلکا بھر کر لکھنؤ لے لایا جا رہا ہے۔
بارہ بنکی : ایمبولینس میں لے جائی جا رہی منشیات ضبط - سفید رنگ کی کی بیلیرو جس پر ایمبولینسیں لکھا ہے
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس کو منشیات کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے. یہاں کے بدوسرائے تھانہ حلقہ کی پولیس نے ایک ایمبولینس سے 39 کلوگرام پوستہ کا چھلکا برآمد کیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب تمام ایمبولینس کی تلاشی لے گی.
ایمبولینس میں لے جائی جا رہی منشیات ضبط
پولیس نے صبح کی اولین ساعتوں میں جب تلاشی لی تو پولیس نے تین بوریوں سے 39 کلو گرام پوستہ کا چھلکا برآمد کیا. پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت سیتاپور کے پریم کمار کے طور پر ہوئی ہے.
پولیس کو اس معاملے میں مزید انکشافات ہونے کی امید ہے. اس معاملے کے بعد پولیس مزید الرٹ ہو گئی ہے. پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ اب تمام ایمبولینس کی تلاشی لینگے۔