ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ڈاکٹرز نے اپنے دن کو سادگی کے ساتھ منایا۔ ڈاکٹرز نے کووڈ-19 کی دوسری لہر میں ہلاک 800 ڈاکٹرز کے تئیں رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹرز نے اپنے اس دن پر عزم کیا کہ وہ اپنے فرض کی راہ پر چلتے ہوئے اس سخت دور میں بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔اس سلسلے میں ضلع کے چیف میڈیکل افسر وائی کے ایس چوہان نے بتایا کہ 'گزشتہ سوا برس سے ہم لوگ دن رات عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یہی ہمارا سب سے بڑا سلیبریشن ہے۔ اور ہم آگے بھی فرض کی راہ پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔'
شمالی بنگال کے ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کی یوم پیدائش کے موقع پر اس دن کو منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کا یوم پیدائش اور یوم وفات دونوں یکم جولائی کو ہی ہے لہذا اس دن کو ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔