بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے وضاحت کی ہے کہ دوکانیں کھولنے کی رعایت شرائط کے ساتھ دی گئی ہیں اور اگر اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سخت کاروائی کی جائے گی۔
سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن-3 سے ضلع بارہ بنکی میں رعایت دی گئی ہے جس کے تحت شہر کی تمام دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور بازار میں کافی بھیڑ بھاڑ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی تو ہو رہی ہے ساتھ ہی سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاط بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کو اکثر اس تعلق سے شکایت موصول ہورہی تھی، اسی کے پیش نظر بدھ کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بازاروں کا معائنہ کیا۔
دونوں افسران نے دکانوں پر احتیاطی اقدام کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو ضروری ہدایات دیں اور یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر سوشل ڈسٹنس و دیگر شرائط پر عمل نہیں کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی ڈی ایم نے عوام سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے،انہوں نے اعتماد دلایا ہے کہ اس میں عوام کا ڈاٹا مکمل طور سے محفوظ ہے اور اس ایپ کی مدد سے کووڈ-19 سے جنگ لڑنے میں آسانی ہوگی۔