ریاست اتر پردیش میں غریب اور بے سہارا عوام کو سرد لہر Cold Wave in Uttar Pradesh سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے لیے انتظامیہ مکمل طور سے مستعد نظر آ رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے رین بسیروں کا اچانک جائزہ لیا۔
قابل غور ہو کہ ابھی بھلے ہی سرد لہر شباب پر نہ ہو لیکن انتظامیہ نے غریب بے سہارا عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام رین بسیرے بنا لئے ہیں۔
ان تمام رین بسیروں میں انتظامات کی صورتحال Situation of Arrangements in Rain Basera کیا ہے اس کا ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے اچانک دورہ کر کے جائزہ لیا۔