ضلع بارہ بنکی کی ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ واپس اپنے فرائض کو انجام دینے اپنے دفتر پہنچ گئےہیں۔
بارہ بنکی : کورونا سے جنگ جیت کرکام پر واپس آئے ڈی ایم - کام پر واپس آئے ڈی ایم
یاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کورونا سے جنگ فتح کر کے کام پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مثبت نظریہ اور احتیاط کے ساتھ اس بیماری سے آسانی سے نجات پایا جا سکتا ہے، اس لئے کورونا مثبت ہونے پر گھبرانے یہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس جون ماہ میں یہاں ان کی پوسٹنگ ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب وہ اتنے زیادہ وقت کے لیے گھر پر رک سکےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو وہ مصروفیات کی وجہ سے نہیں کر سکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے کتابیں پڑھیں، خاص کر وہ کتابیں جن سے مثبت نظریات آتے ہوں، انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ کورونا سے صرف احتیاط ہی محفوظ رکھ سکتی ہے، لیکن اگر یہ ہو بھی جاتا ہے تو گھبرائیں نہیں۔تاہم ابھی اس کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس سے نجات حاصل نہیں جا سکتی۔ مثبت نظریہ اور کچھ ڈاکٹری دواؤں سے اس بیماری سے جلد صحتیاب ہوا جاسکتا ہے۔