اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشن تقسیم میں بارہ بنکی ریاست بھر میں اول - barabanki lockdown

لاک ڈاؤن کے دوران راشن تقسیم کے معاملے میں اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

راشن تقسیم میں بارہ بنکی ریاست بھر میں اول
راشن تقسیم میں بارہ بنکی ریاست بھر میں اول

By

Published : Apr 5, 2020, 11:28 AM IST

ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک اپریل سے شروع کی گئی راشن تقسیم میں بارہ بنکی ریاست بھر میں گزشتہ تین دنوں سے اول ہے۔

انتظامیہ کو امید ہے کہ اتوار تک ضلع میں 100 فیصدی کارڈ ہولڈرز صارفین میں راشن تقسیم کر دیا جائے گا۔

قابل غور ہے کہ بارہ بنکی میں کل 5،60،528 راشن کارڈ ہولڈرز ہیں اور لاک ڈاؤن کے درمیان صرف چار دنوں میں اب تک 4،71،231 کارڈز پر راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، ان میں سے 1،85،501 کارڈز پر مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

اس طرح بارہ بنکی میں کل راشن کارڈز کے مقابلے 72.29 فیصدی کارڈز پر راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

راشن تقسیم میں بارہ بنکی ریاست بھر میں اول

راشن تقسیم کے معاملے میں مرادآباد دوسرے، غازی آباد تیسرے، امروہا چوتھے اور فیروز آباد پانچویں نمبر پر ہے۔

انتظامیہ کو امید ہے اتوار تک 100 فیصدی کارڈز پر راشن تقسیم کر دیا جائے گا اور اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر مکمل طور سے عمل کرانے میں کافی مدد ہوگی۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ راشن تقسیم ہونے سے لوگوں کے باہر جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور انھیں 14 دونوں تک کھانے پینے کی تکلیف نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details