اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 6 پمپ آپریٹرز میں تقرری نامہ تقسیم - رکن پارلیمان اوپیندر راوت

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع میں بدھ کو محکمہ آب پاشی میں نو منتخب 3 ہزار 209 پمپ آپریٹرس میں تقرری نامہ تقسیم کیا گیا۔

barabanki-distribution-of-appointment-letters-among-6-pump-operators
بارہ بنکی: 6 پمپ آپریٹرز میں تقرری نامہ تقسیم

By

Published : Dec 9, 2020, 7:25 PM IST

تمام اضلاع کے امیدواروں سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچوئلی خطاب کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب پمپ آپریٹرس محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیں گے۔

بارہ بنکی سے بھی 6 منتخب امیدواروں کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت اور ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے تقرری نامہ تقسیم کیا۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں اس وقت 400 سے زیادہ ٹیوبیل پمپ اور ان کے مقابلے صرف 112 ہی پمپ آپریٹرس ہیں۔ نو منتخب 6 آپریٹرس کے ملازمت میں آنے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔کہ آب پاشی میں آنے والی تمام پریشانیاں دور ہوں گی۔ جس کا سیدھا فائدہ کسانوں کو ہوگا۔

بارہ بنکی: 6 پمپ آپریٹرز میں تقرری نامہ تقسیم

قابل غور ہے کہ ریاست میں کل 3 ہزار 209 پمپ آپریٹرس کی تقرری کے عمل میں مکمل طور سے شفافیت رکھی گئی ہے، تاکہ یہ پمپ آپریٹرس ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیں اور کسانوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونے دیں۔

پمپ آپریٹرس کا تقرری نامہ حاصل کرنے والوں میں کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی خدمات کو ایمانداری کے ساتھ انجام دیں گے اور کسانوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details